|
انڈين پريمئر ليگ انٹرنيشنل کرکٹ کو شديد نقصان
پہنچا سکتي ہے‘وسيم اکرم
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق کپتان اور مايہ ناز آل
راؤنڈر وسيم اکرم نے کہا ہے کہ انڈين پريمئر ليگ
انٹرنيشنل کرکٹ کو شديد نقصان پہنچا سکتي ہے
ريکارڈ ساز سابق پاکستاني باؤلر وسيم اکرم نے
خدشہ
ظاہر کيا کہ اگر انٹرنيشنل کرکٹ کونسل نے اقدامات
نہ کئے تو انڈين پريمئر ليگ سے انٹرنيشنل کرکٹ کو
شديد نقصان پہنچ سکتا ہے کيونکہ آئي پي ايل اتني
رقم آفر کر رہا ہے کہ يہ کھلاڑي اس ميں کھيلنے کي
خواہش ظاہر کررہے ہيں انہوں نے کہا کہ آئي سي سي
کو دس سال پہلے اس بات کا علم تھا کہ يہ کچھ ہو گا
کيونکہ انٹرنيشنل کرکٹ کونسل ٹورنامنٹ منعقد کروا
کر لاکھوں ڈالرکمائي ہے جبکہ کھلاڑيوں کو ايک قليل
معاوضہ ملتا ہے وسيم اکرم نے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ
کھلاڑيوں کو بہتر معاوضہ ديں تو وہ کسي بھي ليگ کو
جوائن نہ کريں جيسا کہ اب ہو رہا ہے اور يہ
انٹرنيشنل کرکٹ کيلئے نقصان دہ ہے وسيم اکرم نے
ٹوئنٹي ٹوئنٹي ميچز کے حوالے سے کہا کہ ٹوئنٹي
ٹوئنٹي ميچز سے
50
اوورز پر مشتمل کھيل کي اہميت کم ہو رہي ہے تاہم
يہ ختم نہيں ہو گي اور انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کو اس
بارے ميں بھي اقدامات کرنا ہوں گے وسيم اکرم نے
انڈين پريمئر ليگ کو ميڈيا ميں زيادہ کوريج دينے
کے حوالے سے کہا کہ ہمارے معاشرے ميں ميڈيا کوريج
کے بغير مقبوليت حاصل نہيں کي جا سکتي کيونکہ عوام
کھلاڑيوں کو تصويروں اور ميڈيا ميں ديکھنا چاہتي
ہيں واضح رہے کہ آئي پي ايل جمعرات سے ايک
ٹورنامنٹ کا آغاز کر رہي ہے جس ميں پاکستان سميت
دنيا بھر سے بڑے بڑے نامور کھلاڑي حصہ لے رہے ہيں
۔
|