|
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز ميں نئے لڑکوں نے کارکردگي
کے جوہر دکھائے، شاہد آفریدي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ملتان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان
آفریدي نے کہا ہے کہ پاکستان کي ٹیم نے بنگلہ دیش
کے خلاف شاندارکارکردگي کي بدولت کامیابي حاصل کي
ہے اپني کارکردگي سے مطمئن
ہوں ایک خصوصي بات چیت کرتے ہوئے شاہد خان آفریدي
نے کہا کہ اس سیریز ميں پوري ٹیم نے بہترین کھیل
کا مظاہرہ کیا خاص کرنئے لڑکوں نے اپني کارکردگي
کے جوہر دکھائے اور انہوں نے ثابت کردیا کہ اگر
موقع نہ ملے تو وہ بہترین کارکردگي سے پاکستان کا
نام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سینئر
کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ینگ لڑکے بہت کچھ
سیکھ سکتے ہیں اور وہ بھي آگے آکر اچھے کرکٹر بن
سکتے ہیں عمر گل اور محمد آصف کي واپسي سے ٹیم کي
بولنگ سائیڈ مضوط ہوئي ہے دونوں کھلاڑیوں کے واپس
آنے سے پاکستاني ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھے
ہیں اور وہ آخري میچ اور آنے والي سیریز ميں بھي
بہترین کارکردگي سے پاکستاني ٹیم کو فتح سے ہمکنار
کرائیں گے انہوں نے کہا کہ ميں اپني شاندار
کارکردگي سے بہتر مطمئن ہوں اور ميں چاہتا ہوں کہ
جب تک کھیلوں پاکستان کي ٹیم فتح حاصل کرے اور
پاکستان کا نام بلند ہو۔
|