|
ضابطہ اخلاق کي خلاف ورزي،بھارتي کرکٹ بورڈ نے
ہربھجن سنگھ کوشوکاز نوٹس جاري کرديا۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
بھارتي کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹيم کے مايہ ناز بولر ہر
بھجن سنگھ کو ضابطہ اخلاق کي خلاف ورزي کر نے پر
شو کاز نوٹس جار کر ديا انہيں پير تک جواب دينے کي
مہلت دي گئي ہے ۔اطلاعات کے مطابق
بي سي سي آئي نے ہر بھجن سنگھ کے خلاف ضابطہ اخلاق
کي خلاف ورزي کر نے پر نوٹس جاري کيا ہے ہر بھجن
سنگھ کو نوٹس کا جواب دينے کیلئے پير تک کي مہلت
دي گئي ہے دوسري جانب انڈين پريمير ليگ کے چيئر
مين ليلت مودي نے اسے ليگ کیلئے نقصان دہ قرار ديا
ہے انہوں نے کہاکہ ہر بھجن سنگھ اور سري کانتھ کا
معاملہ جس طرح ٹي وي چينلز پر دکھايا گيا ہے اس سے
يہ مسئلہ خاصا سنجيدہ معلوم ہوتا ہے اس پر وہ ابھي
سے کچھ نہيں کہہ سکتے البتہ کسي بھي ٹور نا منٹ
ميں ايسا نہيں ہونا چاہيے انہوں نے کہاکہ ابھي کچھ
واضح نہيں کہ درحقيت کيا ہوا ہے ايک بات کو مختلف
زاويوں سے پيش کيا جارہا ہے اور کسي بھي فيصلے
کیلئے انہيں ميچ ريفري اور امپائرز کي رپورٹ
کاانتظار ہے واضح رہے کہ ہر بھجن پر گزشتہ روز
انڈين پريمير ليگ ميچ کے بعد حريف ٹيم کے ہم وطن
کھلاڑي سري سانتھ کو تھپر مارنے کا الزام ہے۔
|