|
ٹاپ ٹين بولر رينکنگ مرلي آوٹ،آفريدي نے جگہ بنا
لي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کراچي
مرلي دھرن ايک دہائي بعد ون ڈے کرکٹ کي باولرز
رينکنگ ميں ٹاپ ٹين سے باہر ہوگئے جبکہ پاکستان کے
شاہد آفريدي نے
10
بہترين بولروں ميں جگہ بنالي۔انٹرنيشنل کرکٹ کونسل
کي جاري کردہ نئي رينکنگ کے مطابق سري لنکن
اسپنرمتھايا مرلي دھرن دس سال ميں پہلي مرتبہ ٹاپ
ٹين بالروں کي فہرست سے باہر ہوئے ۔ان کي پوزيشن
گيارہويں ہوگئي ہے جبکہ پاکستاني بولر شاہد خان
آفريدي بنگلہ ديش کے خلاف پانچ ميچوں ميں بارہ
وکٹيں حاصل کرنے کے بعد دسويں پوزيشن بنانے ميں
کامياب ہوگئے ہيں۔حاليہ سيريز ميں
451
رنز کا عالمي ريکارڈ يافتہ مجموعہ اسکور کرنے والے
سلمان بٹ نے اپني پوزيشن کو30
درجے بہتر کيا وہ
53سے23ويں
نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ايک روزہ کرکٹ کي ٹيم
رينکنگ ميں پاکستان ٹيم کو بنگلہ ديش کے خلاف
سيريز ميں کلين سويپ کرنے کے باوجود صرف ايک
پوائنٹس ملا ہے پاکستان کي ٹيم عالمي رينکنگ ميں
بدستور پانچويں نمبر پر ہے جبکہ جنوبي افريقہ
127پوائنٹس
کے ساتھ سب سے آگے ہے ۔
|