|
نيپالي صدر کا اولمپکس گيمز کي افتتاحي تقريب ميں
شرکت سے انکار
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کھٹمنڈو
نيپال کے صدر رام باران يادو نے چين کا دعوت نامہ
مسترد کرتے ہوئے اولمپکس گيمز کي افتتاحي تقريب
ميں شرکت سے انکار کرديا ہے۔بھارتي خبررساں ادارے
کے مطابق نيپال کے
صدارتي آفس اور وزارت خارجہ کے عہديداروں نے کہا
کہ صدر يادو نئي حکومت کي تشکيل کے بارے ميں
مشاورت ميں مصروف عمل ہيں اور محسوس کرتے ہيں کہ
نئي حکومت سے حلف لينے کے ليے ان کو ملک کے اندر
رہنا چاہيے جو کسي بھي وقت تشکيل پاسکتي ہے ۔واضح
رہے کہ ماؤنواز پارٹي کو صدر يادو نے سات دن کے
اندر حکومت تشکيل دينے کي ہدايت کررکھي ہيں۔
|