BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,02 Feburary 2008, 12:00 GMT 17:00  PST

 

پاکستان کا زمبابوے کے خلاف کلين سويپ ، آخري ون ڈے ميں سات وکٹوں سے کاميابي ۔


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ  شيخوپورہ
 

پاکستان نے زمبابوے کو پانچويں اور آخري ون ڈے ميں سات وکٹوں سے ہرا کر سيريز پانچ صفر سے جيت لي، پاکستاني باؤلروں کي عمدہ باؤلنگ کے سامنے مخالف ٹيم بڑا سجکور کرنے ميں کامياب نہ ہوسکي جبکہ پاکستاني بيٹسمينوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ ہدفت 182 رنز 31 اوورز تين وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرليا، شيخوپورہ ميں پاکستا اور زمبابوے کے درميان سيريز کے آخري ميچ ميں پاکستان نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے کر مخالف ٹيم کو وائٹ واش کرديا ، زمبابوے ٹيم کے کپتان نے ٹاس جيت کر پہلے بيٹنگ کرنے کا فيصلہ کيا تو ان کا فيصلہ درست ثابت نہ ہوا اور پوري ٹيم 45.5 اوورز ميں صرف 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوئي ، ٹيلر اور چيگمبرا کے علاوہ زمبابوے کي ٹيم کا کوئي بھي کھلاڑي پاکستاني باؤلروں کا مقابلہ نہ کرسکي ٹيلر اور چيگمبرا 34 رنز بنا کر سرفہرست رہے ، زمبابوے ٹيم کي پہلي وکٹ 23 پر گري جب کپتان ميسکزہ پانچ رنز بنا کر عبدالرؤف کے ہاتھوں انہي کي گيند پر کيچ آؤٹ ہوئے ،سينبدہ اٹھارہ ، ويلمز 19، دي بنگوا 16 رنز بنا کر نماياں سکور ہے ، زمبابوے کي طرف سے ونڈے کيپ حاصل کرنے والے فاسٹ ميڈيم باؤلر عبدالرؤف نے تين کھلاڑيوں کو پويلين کي راہ دکھائي وہاب رياض اور شعيب ملک نے دو دو جبکہ فواد عالم نے ايک وکٹ حاصل کي ، 182 رنز کا نسبتا آسان ہدف پاکستان نے تين وکٹوں کے نقصان پر تيس اوورز ميں حاصل کرليا ، يونس خان نے شاندار کھيل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے ، 182 رنز کاہدف حاصل کرنے کيلئے پاکستان کي طرف سے ناصر جمشيد اور ون ڈے کيمپ حاصل کرنے والے بيٹسمين خرم منظور نے اننگز کا آغاز کيا تو چاليس کے مجموعي سکور پر ناصر جمشيد انيس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑي يونس خان تھے ، جنہوں نے 63 رنز بنائے ، يونس خان کے آؤٹ ہونے کے بعد خرم منظور آؤٹ ہوئے خرم منظور نے پچاس رنز بنائے ، دونوں کھلاڑيوں کے مابين 97 رنز کي پاٹنر شپ ہوئي کھيل کے اختتام پر مصباح الحق 31 اور فواد عالم چودہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اس طرح پاکستان نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے ہرا کر سيريز پانچ صفر سے جيت لي۔
 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan