|
آئي
سي سي کي تازہ عالمي رينکنگ میں شعيب ملک آل
راونڈرز کي فہرست ميں پہلے نمبر پر آگئے۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ دبئي
انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کي طرف سے جاري کردہ ون ڈے
کرکٹ کي تازہ ترين عالمي رينکنگ کے مطابق بيٹنگ
ميں پونٹنگ، باولنگ ميں ويٹوري جبکہ آل راونڈرز کي
فہرست ميں
پاکستاني ٹيم کے کپتان شعيب ملک سرفہرست ہيں۔ آئي
سي سي کي طرف سے جاري کردہ ون ڈے کرکٹ کي تازہ
ترين عالمي رينکنگ کے مطابق بيٹنگ ميں رکي پونٹنگ
پہلے، مائيکل کلارک دوسرے، گراہم سمتھ تيسرے، محمد
يوسف چوتھے، مائيکل ہسي پانچويں، ايڈم گلکرسٹ چھٹے،
کيون پيٹرسن ساتويں، ہرشل گبز آٹھويں، کمار
سنگاکارا نويں اور مہندرا سنگھ دھوني دسويں نمبر
پر ہيں۔ باولرز کي فہرست ميں ڈينيل ويٹوري پہلے،
نيتھن بريکن دوسرے، شين بانڈ تيسرے، چمنداواس
چوتھے، کيل ملز پانچويں، مرلي دھرن چھٹے، بريٹ لي
ساتويں، پاول آٹھويں اور جيروم ٹيلر اور معروف
مشترکہ طور پر نويں نمبر پر ہيں۔ آل راونڈرز کي
فہرست ميں پاکستان کے شعيب ملک
347
پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جنوبي افريقہ کے جيک
کيلس دوسرے نمبر پر ہيں۔ اينڈريو فلنٹوف تيسرے،
کرس گيل اور جيکب اورم مشترکہ طور پر چوتھے اور
شاہد خان آفريدي چھٹے نمبر پر ہيں۔ جے سوريا
ساتويں، کولنگ ووڈ آٹھويں، سکاٹ سٹائرس نويں اور
ويٹوري دسويں نمبر پر ہيں۔ جبکہ ٹیسٹ بیٹنگ میں
کماسنگاکارا اور باولنگ میں مرلي دھرن پہلے نمبر
پربراجمان ہیں ۔
|