|
بھارت نے سري لنکا کو
7
وکٹوں سے ہرا کر سہ فريقي ٹورنامنٹ سے باہر کر ديا ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ہوبارٹ
بھارت
نے کامن ويلتھ بنک سيريز کے گيارہويں ميچ ميں سري
لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا کر سري لنکا کو ٹورنامنٹ
سے باہر کر ديا ہے آسٹريليا ميں جاري کامن ويلتھ
بنک سيريز کا ايک ميچ بھارت اور سري لنکا کے
درميان منگل کو اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھيلا گيا جس
ميں بھارتي ٹيم نے ٹاس جيت کر پہلے فيلڈنگ کرنے کا
فيصلہ کيا سري لنکا کي ٹيم نے پہلے بيٹنگ کرتے
ہوئے
47.1
اوورز ميں
179
رنز بنا کر آؤٹ ہو گئي سري لنکن ٹيم بھارتي
باؤلروں کے خلاف بہتر کارکردگي نہ دکھا سکي اور چھ
کھلاڑي ڈبل فگرز ميں داخل ہونے سے قبل پويلين واپس
لوٹ گئي سري لنکن کي طرف سے کپوبديرا نے سب سے
زيادہ
57
رنز بنائے دوسرے کھلاڑيوں ميں جے سوريا
34
کمارسنگاکارا
33
اور مرلي دھرن
13
رنز بنا کر نماياں سکورر رہے بھارت کي طرف سے
اشانت شرما اور پروين کمار نے چار چار کھلاڑيوں کو
آؤٹ کيا جبکہ عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے ايک
ايک وکٹ حاصل کي
180
رنز کا ہدف بھارت نے تين وکٹوں کے نقصان پر
32
ويں اوور ميں حاصل کر کے نہ صرف سري لنکا کو سيريز
سے باہر کر ديا بلکہ آسٹريليا کے خلاف فائنل
کھيلنے کا اعزاز بھي حاصل کر ليا بھارت کي طرف سے
سچن ٹنڈولکر اور گھمبير نے
63,63
رنز سکور کئے جبکہ يوراج سنگھ نے
36
رنز بنائے سري لنکا کي طرف سے ملنگا‘ مرلي دھرن
اور پريرا نے ايک ايک وکٹ حاصل کي پروين کمار کو
بہترين پرفارمنس پر ميچ کا بہترين کھلاڑي کا
ايوارڈ ديا گيا واضح رہے کہ سہ ملکي کرکٹ سيريز
ميں آسٹريليا پہلے ہي فائنل کیلئے کواليفائي کر
چکا ہے آسٹريليا اور بھارت کے مابين تين ميچوں کا
پہلا فائنل دو مارچ کو کھيلا جائےگا۔
|