|
ون
ڈے میں سب سے زیادہ مرتبہ ہیٹرک کرنے کا اعزاز
پاکستاني بولروں کے پاس ہے، رپورٹ ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ فاروق آباد
ون
ڈے میں سب سے زیادہ مرتبہ ہیٹرک کرنے کااعزاز
پاکستاني بولروں کے پاس ہے۔ون ڈے کرکٹ میں مجموعي
طورپر24ہیٹ
ٹرکس مکمل ہوئیں جن میں سے8پاکستان
کے بولروں نے کيں۔ پاکستان
کے وسیم اکرم اورثقلین مشتاق
2مرتبہ،جلال
الدین ،عاقبجاوید،وقاریونس، اورمحمد سمیع ایک ،ایک
مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کااعزازحاصل کرچکے ہیں۔ہیٹ ٹرک
کرنے والے کم سن ترین کھلاڑي پاکستان کے عاقب
جاویدہیں انہوں نے19سال
اور81دن
کي عمرمیں اپني ہیٹ ٹرک کي۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ
میں پہلي ہیٹ ٹرک پاکستان کے جلال الدین نے20ستمبر1982
کوآسٹریلیاکے خلاف نیازاسٹیڈیم حیدرآبادمیں(راڈني
مارش کوبولڈ،بروس یارڈے کو وسیم باري کے ہاتھوں
کیچ اورجيف لاسن کوبولڈ آوٹ کرکے کي (اس وقت انکي
عمر23سال100دن
تھي)۔دوسري ہیٹ ٹرک وسیم اکرم نے14اکتوبر1989
کوشارجہ میں ویسٹ انڈیزکے جیف ڈیوجن،میلکم مارشل
اورکرٹلي امبروزکواپنے آٹھویں اوورکي آخري تین
گیندوں پرکلین بولڈکرکے کي اس وقت انکي عمر23سال133دن
تھي،صرف202دن
کے وقفے سے وسیم اکرم نے اپني دوسري اورپاکستان کي
طرف سے تیسري ہیٹ ٹرک
4مئي1990
کوآسٹریلیاکے خلاف شارجہ میں میرووہیوز، کارل
ریکمین اوٹیري آلڈريمن کواپنے نویں اوورکي
تیسري،چوتھي اورپانچویں گیندوں پرکلین بولڈکرکے
کي،چوتھي ہیٹ ٹرک عاقب جایدنے25اکتوبر1991
کوبھارت کے خلاف شارجہ میں روي شاستري،
محمداظہرالدین اورسچن ٹنڈولکرکواپنے تیسرے اوورکي
تیسري،چوتھي اورپانچویں گیندوں پرایل بي ڈبلیوآوٹ
کرکے کي یہ میچ اس لحاظ سے بھي یادگاررہے گاکہ
تینوں بیٹسمین ایل بي ڈبلیوآوٹ ہوئے۔اس وقت انکي
عمر19سال
اور 81دن
تھي۔(نوٹ:عاقب جاویدنے اس میچ میں7وکٹیں
حاصل کيں)،پانچویں ہیٹ ٹرک وقاریونس نے19دسمبر1994
کو نیوزي لینڈ کے خلاف ایسٹ لندن میں اپنے نویں
اوورکي دوسري،تیسري اورچوتھي گیندوں پرکرس
ہیرس،کرس پرنگل اوررچرڈڈي ڈي گرون کوکلین بولڈ کر
کے کي انکي عمر23سال
اور34دن
تھي۔،چھٹي ہیٹ ٹرک آف سپنر ثقلین مشتاق نے3اپریل1996ئ
کوزمباوے کے خلاف پشاورمیں گرانٹ فلاور(کیچ معین
خان)،جان ریني(کیچ معین خان)اوراینڈریوویٹل(کیچ
سلیم ملک)آوٹ کرکے کي اس وقت انکي عمر19سال342دن
تھي،ساتویں ہیٹ ٹرک بھي آف سپنرثقلین مشتاق نے11جون1999کوزمباوے
کے خلاف اوول میں(ایچ کے اولنگااسٹیمپڈمعین
خان)،اے جي ہکل(اسٹیپمپڈمعین خان)اورایم
مبانوا(ایل بي ڈبلیو)آوٹ کرکے کي،اورآٹھویں ہیٹ
ٹرک محمدسمیع نے15فروري2002
کوویسٹ انڈیزکے خلاف شارجہ میں(آرڈي جیکبس (ایل بي
ڈبلیو)،سي ڈي کوليمور(بولڈ)اورسي اي کفے(بولڈ)آوٹ
کرکے کي۔
|