|
برطانوي وزير اعظم کي جانب سے ٹنڈولکر کو"سر "
کاخطاب دينے کي تجويز
رپورٹ:
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نئي دہلي
برطانيہ
کے وزير اعظم گورڈن براون نے بھارت کے ريکارڈ
ہولڈر بيٹسمين سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ ميں ان کي بيش
بہا خد مات کے پيش نظر بہادري کا شاہي اعزاز دينے
کي تجويز کي
ہے۔
برطانوي وزير اعظم گورڈن براون کا کہنا ہے کہ سچن
ٹنڈولکر کا شمار دنيائے کرکٹ کے عظيم ترين
بيٹسمينوں ميں ہوتا ہے اور صرف وہ ہي نہيں بلکہ
پوري دنيا ان کي قدر کرتي ہے۔ انہوں نے مزيد کہا
کہ سچن ٹنڈولکر کو"سر" خطاب دينے کي تجويز دي ہے
ليکن اس کا فيصلہ اعزاز کميٹي ہي کرے گي۔برطانوي
وزير اعظم نے مزيد کہا کہ سچن ٹنڈولکر کو لوگ سر
ڈان بريڈ مين کي طرح پہچانتے ہيں اسي ليے انہيں
بھي سر کا خطاب ديا جانا چاہيے ۔گورڈن براون نے
بھارتي کرکٹ ٹيم کو پرتھ ٹيسٹ جيتنے پر مبارکباد
بھي دي ۔34
سالہ بھارتي بيٹسمين سچن ٹنڈولکر نے اب تک
145
ٹيسٹ ميں ريکارڈ
38سينچريز
کي مدد سے 11
ہزار چھ سو 16
رنز بنائے ہيں ۔
|