|
پاکستان اور زمبابوے کے درميان تيسرا ايک روزہ ميچ
کل ملتان ميں کھيلا جائیگا
رپورٹ:
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ملتان
پاکستان
اور زمبابوے کے درميان پانچ ايک روزہ سيريز کا
تيسرا ميچ اتوار کو ملتان سٹيڈيم ميں کھيلا جائیگا
جو کہ ڈے اينڈ نائٹ ہوگا پاکستان کو کراچي اور
حيدرآباد کے ون ڈے ميچز
جيت کر سيريز ميں دو صفر کي برتري حاصل ہے اور اگر
ملتان ميں ہونے والا ميچ بھي پاکستان کي ٹيم جيت
ليتي ہے تو وہ سيريز جيت لے گي ميچ کیلئے ملتان
سٹيڈيم ميں تيارياں مکمل ہو چکي ہيں تيس ہزار
تماشائيوں کي گنجائش والے سٹيڈيم ميں پاکستاني ٹيم
نے ہفتہ کے روز شام پانچ بجے پريکٹس کر نا تھي
ليکن کوچ جيف لاسن ٹيم کو ساڑھے پانچ گھنٹے قبل ہي
سٹيڈيم ميں پريکٹس کیلئے لے آئے ٹيم کے ٹرينر ڈويڈ
ڈائر نے کھلاڑيوں کي فٹنس کا جائزہ ليا اور انہيں
ميچ کے لئے مکمل فٹ قرار ديا ٹيم کے کپتان شعيب
ملک کي قيادت ميں ٹيم کے کھلاڑيوں کي پريکٹس سے لگ
رہا تھا کہ ملتان ميں ہونے والے ميچ ميں پاکستان
زمبابوے کو بآساني شکست دے دے گا سيريز کاچوتھا
ميچ 30جنوري
کو فيصل آباد اور دو فروري کو شيخوپورہ ميں کھيلا
جائیگا فيصل آباد ميں ڈپٹي ڈائريکٹر انفارميشن
ضمير اطہر نے ’’اين اين آئي‘‘ کو بتايا کہ تيس
جنور ي کو فيصل آبا د ميں ہونے والے چوتھے ون ڈے
ميچ کے انتظامات مکمل ہوگئے ہيں جبکہ سٹيڈيم ميں
سکيورٹي فول پروف انتظامات کئے جائيں گے شيخوپورہ
سے سٹيڈيم ميں دو نو ں ٹيموں کیلئے ڈي پي او منير
چشتي نے انتہائي سخت سکيورٹي کے انتظامات کئے ہيں
اور سٹيڈيم ميں مکمل تلاشي کے بعد ہي تماشائي داخل
ہو سکيں گے انہوںنے کہاکہ شيخوپورہ سٹيڈيم کو
1995
ميں پي سي بي کے چيف آپريٹنگ آفيسر شفقت نغمي نے
بتايا تھا کہ اس وقت ڈي سي او شيخوپورہ تھے ان کي
خدمات کے صلے ميں سٹيڈيم کا نام شفقت نغمي سٹيڈيم
رکھا گيا تھا ليکن چند دن بعد ہي اسے بدل ديا گيا
تھا ۔
|