|
جشن آزادي ، ہاکي ٹورنامنٹ تيس اگست سے کھيلا جائے
گا
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
اسلام آباد ہاکي ايسوسي ايشن نے جشن آزادي
کے موقع پر ہاکي ٹورنامنٹ کا اہتمام کياہے ، يہ
ہاکي ٹورنامنٹ آبپارہ کميونٹي سنٹر اسلام آباد کے
ہاکي گراؤنڈ پر کھيلا جائے گا ،
اسلام
آباد ہاکي ايسوسي ايشن کے صدر سيد مصطفين کاظمي نے
بتايا کہ جشن آزادي کي تقريبات کو شايان شان طريقہ
سے منانے کيلئے اسلام آباد ہاکي ايسوسي ايشن نے
ہاکي ٹورنامنٹ کا اہتمام کياہے ، يہ ٹورنامنٹ تيس
اگست
2008ئ
سے شروع ہوگا اور اسلام آباد کے ممتاز ہاکي کلبوں
کي ٹيميں شرکت کرينگے ، اس ٹورنامنٹ ميں حصہ لينے
والي ٹيموں کے ڈراز31جولائي
2008ئ
کو سيني ٹيشن ڈائريکٹوريٹ ، سيکٹر جي سکس ون فور
اسلام آباد ميں ڈالے جائيں گے ، اسلام آباد کي
ہاکي ايسوسي ايشن نے ٹورنامنٹ ميں شرکت کے خواہش
مند کلبوں سے درخواست کي ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ ميں
بھرپور شرکت کرينگے ، تاکہ اسلام آباد کے شہريوں
کو ہاکي کے دلچسپ مقابلے ديکھنے کو مليں ، اسلام
آباد ہاکي ايسوسي ايشن کے صدر سيد مصطفين کاظمي نے
ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کيلئے کميٹي تشکيل دے
دي ہے جو اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کي ذمہ دار ہوگي ۔
|