|
وکٹ کيپنگ کوچنگ، بورڈ کا راشد لطيف سے
3
سالہ معاہدہ
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نئي لاہور
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کيپنگ کي کوچنگ کے
لئے قومي ٹيم کے سابق کپتان راشد لطيف سے تين سالہ
معاہدہ کر ليا۔ نجي ٹي وي کے مطابق عالمي شہرت
يافتہ وکٹ کيپر راشد
لطيف معاہدے کے تحت نيشنل کرکٹ اکيڈمي اور ريجنل
کرکٹ اکيڈميز ميں نوجوان وکٹ کيپرز کو تربيت ديں
گے۔ راشد لطيف کو قومي فرائض کي ادائيگي کے لئے ان
کے ادارے نے باضابطہ طور پر ريليز کر ديا ہے۔
انتاليس سالہ راشد لطيف نے اپنے گيارہ سالہ کيريئر
کے دوران انتاليس ٹيسٹ اور ايک سو چھياسٹھ ايک
روزہ ميچوں ميں پاکستان کي نمائندگي کي
|