|
پاکستان نے بھارت کو25
رنز سے ہراکر سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ بنگلہ دیش
بنگلہ دیش میں ہونے والے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ
میں پاکستان نے بھارت کو25
رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔پاکستان کی
جانب سے دئے گئے
316
رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم
290
رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے25
رنز سے
میچ جیت لیا ۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے
4اور
شاہد خان آفریدی نے
2
وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت پہلے
بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے پاکستان بیٹسمینوں نے درست
ثابت کرتے ہو ئے
315
رنز کابڑا اسکور بناکر مخالف ٹیم کو دباؤ میں لے
لیا جسے بعد میں پاکستانی بولروں نے برقرار رکھتے
ہو ئے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔ بھارت کی طرف
سے کپتان مہندرا سنگھ دھونی سب سے کامیاب بیٹسمین
ثابت ہوئے انہوں نے59
گیندوں پر64
رنز بنائے اور آخر میں آؤٹ ہوئے جبکہ یووراج سنگھ
نے56
رنز بنائے تاہم وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی سے
ہمکنار نہ کراسکے۔ جیو سپر نے یہ میچ شیر بنگلہ
کرکٹ اسٹیڈیم بنگلہ دیش سے براہ راست نشر کیا اور
دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں
بیٹھ کر یہ میچ جیو سپر پر دیکھا۔
کي
|