|
پابندي کے خاتمے تک شعيب آئي پي ايل نہيں کھيل
سکتے ،للت مودي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ جے پور
انڈين پريمير ليگ کے چيئرمين للت مودي نے کہا ہے
کہ شعيب اختر پي سي بي کي جانب سے پانچ سالہ
پابندي کے خاتمے تک آئي پي ايل ميں شرکت نہيں کر
سکتے ۔جے پور ميں ميڈيا سے بات
چيت کر تے ہوئے بي سي سي آئي کے نائب صد ر للت
مودي نے کہا ہے کہ وہ شعيب اختر کے حوالے سے اپنے
موقف پر قائم ہيں ۔ انہوںنے کہاکہ آئي پي ايل کے
قانون کے تحت کوئي بھي کھلاڑي جو اپنے ملک کي ٹيم
ميں کھيلنے کا اہل نہيں ہو گا وہ آئي پي ايل ميں
شرکت نہيں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان
کرکٹ بورڈ شعيب پر سے پابندي ختم کر ديتا ہے تو
انہيں اسپيڈ اسٹار کو آئي پي ايل ميں کھلانے سے
کوئي اعتراض نہيں۔
|