|
شعيب اختر آئي پي ايل کھيل سکتے ہيں‘ للت مودي نے
اجازت ديدي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نئي دہلي
آئي پي ايل کے سربراہ للت مودي نے کہا ہے کہ شعيب
اختر انڈين پريمئر ليگ ميں کھيل سکتے ہيں بھارتي
ٹي وي چينل کو انٹرويو ديتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
اگر پاکستاني فاسٹ باؤلر شعيب اختر اپنے ملک ميں
کھيل سکتا ہے تو پھر وہ آئي پي ايل ميں بھي کھيل
سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تيز ترين باؤلر شعيب اختر
کو لکتہ نائٹ رائيڈرز کے علاوہ دنيائے کرکٹ کا بھي
عظيم سرمايہ ہے انہوں نے کہا کہ سزا کے خاتمے کے
بعد شعيب اختر آئي پي ايل ميں شرکت کرنے کيلئے جلد
از جلد بھارت آئيں گے کيونکہ بھارتي عوام ان سے
بہت محبت کرتے ہيں اور انہيں کرکٹ کے ميدان ميں
ديکھنا چاہتے ہيں انہوں نے کہا کہ ان کي فٹنس اور
کارکردگي کا جائزہ لينا اور انہيں ٹيم ميں شامل
کرنا ٹيم منيجمنٹ کا کام ہے ان کا کام صرف شعيب
اختر کو آئي پي ايل کھيلنے کي اجازت دينا ہے جو
انہوں نے دیدي ہے واضح رہے کہ اتوار کے روز
پاکستان کرکٹ بورڈ کي اپليٹ کميٹي نے شعيب اختر پر
پانچ سالہ پابندي کي سزا کو ايک مہينے کيلئے معطل
کرنے کا فيصلہ تھا اپليٹ کميٹي کا آئندہ اجلاس چار
جون کو ہو گا ۔
|