|
ڈاکٹر نسيم اشرف نے شعيب اختر کیخلا ف
22کروڑ
کے ہرجانے کا دعوي واپس لے ليا
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چيئرمين ڈاکٹر نسيم اشرف نے
فاسٹ باؤلر شعيب اختر کے خلا ف مقامي سول کورٹ ميں
دائر
22کروڑ
کے ہرجانے کا دعوي واپس لے ليا ۔ ڈاکٹر نسيم اشرف
نے شعيب اختر کي طرف سے معافي مانگنے اور الزامات
واپس لينے پر انہيںمعاف کرتے ہوئے جمعہ کے روز سول
جج حنائ مظفر کي عدالت ميں دائر دعويٰ واپس لے ليا
ہے ۔ڈاکٹر نسيم اشرف نے شعيب اختر کي طرف سے ئي پي
ايل کے پيسوں ميں سے کميشن مانگنے کے الزامات
لگانے پر دعويٰ دائر کيا تھا ۔پي سي بي کے چيئرمين
کا کہنا ہے کہ شعيب اختر کے خلاف اپيلٹ ٹربيونل کي
سماعت معمول کے مطابق جاري رہے گي جبکہ پي سي بي
کے وکيل تفضل رضوي کا کہنا ہے کہ چيئرمين کو يہ
قانوني حق حاصل ہے کہ وہ چاہے تو شعيب اختر کے
خلاف دعويٰ دوبارہ دائر کر سکتے ہيں ۔
|