|
ريٹائرمنٹ واپس لينے پرغورکرسکتا ہوں ،شين وارن
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نئي دہلي
سابق ليگ اسپنرشين وارن نے کہا ہے کہ آسٹريلوي ٹيم
کوايشنز ٹيسٹ سيريز ميں ان کي ضرورت پڑي تو وہ
ريٹائرمنٹ واپس لينے پرغورکرسکتے ہيں ۔آسٹريلوي
ٹيم کے سابق ليگ اسپنرشين
وارن کے گزشتہ سال جنوري ميں ٹيسٹ کرکٹ سے کنارہ
کشي اختيارکرنے کے بعد سے کينگر وٹيم کواسپن
باولنگ کے شعبے ميں کافي مشکلات کا سامنا کرنا
پڑرہا ہے ۔انڈين پريميئرليگ ميں راجستھان رائلز
ٹيم کي قيادت کرنے والے شين وارن کاکہنا ہے کہ
اگرٹيم کوانگلينڈ کے خلاف ايشنز ٹيسٹ سيريز ميں ان
کي خدمات کي ضرورت پڑي تو وہ ريٹائرمنٹ واپسي لينے
پرغورکرسکتے ہيں ۔شين وارن نے کہا کہ في الحال ٹيم
نے ان سے رابطہ نہيں کيا ہے اگرايسا کچھ ہوتا ہے
تو وہ انٹرنيشنل کرکٹ ميں واپسي پرضرورسوچيں گے ۔آسٹريلوي
ليگ اسپنرنے کہا کہ ان کي ابھي بھي خواہش ہے کہ وہ
بين الاقوامي طرز کي کرکٹ کھيليں ۔
|