|
ايشيا کپ کے شيڈول کا اعلان کرديا گيا ،ايونٹ
چوبیس جون کو شروع ہوگا
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نئي لاہور
پاکستان ميں چوبيس جون سے شروع ہونے والے ايشيا کپ
کے شيڈول کا اعلان کرديا گيا ہے دو ميچ چار بجے
جبکہ باقي گيارہ ميچ شام پانچ بجے شر وع ہوں گے ۔يہ
بات ايشيا کپ کے
ايونٹ ڈائريکٹر ذاکر خان نے قذافي اسٹيڈيم لاہور
ميں ميڈيا کو بريفنگ کے دوران بتائي۔ ان کا کہنا
تھا کہ ايشيا کپ کے تيرہ ميچوں کے سوائے فائنل کے
کوئي ريزرو دن نہيں رکھا گيا جبکہ فائنل کے لئے
سات جون کا ريزرو ڈے ہوگا۔ سپر فور مرحلے کے تمام
ميچز کراچي ميں ہوں گے جن ميں سے اوپر آنے والي دو
ٹيميں فائنل کھيليں گي۔ذاکر خان نے بتايا کہ ايشيا
کپ کے انتظامات کا جائزہ لينے کے لئے بيس جون کو
فل ڈريس ريہرسل ہوگي اور يہ تيارياں آئي سي سي
چيمپئنز ٹرافي کے لئے مثال ثابت ہوں گے۔ انہوں نے
بتايا کہ ان کي سربراہي ميں ٹيکنيکل کميٹي تشکيل
دے دي گئي ہے جس کے ممبر اقبال سکندر اور ہري داس
ہوں گے جبکہ دو کواليفيکيشن بنائي گئي ہيں لاہور
کي کميٹي ميں سبحان احمد اور ريحان منير جبکہ
کراچي کميٹي کے ممبر ہري داس اور ثاقب عرفان ہوں
گے۔
|